• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گوگل میپ کو اب آپ پٹرول بچانے کیلئے بھی استعمال کرسکیں گے

گوگل میپ کو اب آپ پٹرول بچانے کیلئے بھی استعمال کرسکیں گے

گوگل میپس کو اب راستے میں ٹریفک کی روانی اور منزل تک پہنچنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ پیٹرول کی بچت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

ایپ میں موجود ‘ایکو فرینڈلی روٹنگ’ نامی اس فیچر کے ذریعے دورانِ سفر گاڑی کا ایندھن بچایا جاسکتا ہے۔ گوگل میپس کا یہ فیچر گاڑی کے انجن کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کے استعمال کا تخمینہ لگاتا ہے۔

‘ایکو فرینڈلی روٹنگ’ فیچر صارفین کو ٹریفک کی روانی، سڑک کی حالت اور دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال کر کے بہترین راستہ بھی تجویز کرتا ہے۔ اس طرح وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوسکے گی۔

گوگل میپس سے اس فیچر کو خود اِن ایبل کرنا ہوتا ہے، پہلے اپنے فون میں گوگل میپس کو اوپن کر کے سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں نیوی گیشن کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں روٹ آپشنز پر کلک کریں۔

روٹ آپشنز میں ‘پریفر فیول ایفیشینٹ روٹس’ کے آپشن پر کلک کر کے ‘ایکو فرینڈلی روٹنگ’ کو اِن ایبل کر دیں۔ فیچر اِن ایبل کرنے کے بعد گوگل میپس میں اپنی منزل کو سرچ کر کے ڈائریکشنز پر کلک کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آخری مرحلے میں چینج انجن ٹائپ کا آپشن دبائیں اور پیٹرول، ڈیزل، ہائیبرڈ یا الیکٹرک میں سے آپشن کا انتخاب کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply