غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل سمیت مختلف علاقوں کے رہائشی داعش کا حصہ بننے لگے۔ جن میں نا صرف مزدور طبقہ بلکہ ڈاکٹرز، پروفیسرز اور طالبعلم بھی شامل ہیں۔

جبکہ داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران کابل اور اُس کے اطراف میں 20دھماکے کے گئے جن میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
جو افغانستان میں موجود امریکی فورسز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
افغان تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈومور کا مطالبہ کرنے والے امریکا کی ناکامی کے باعث افغانستان میں مضبوط ہوتے دہشتگرد گروپ نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔
دوسری جانب دہشتگرد تنظیم سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اپنی افرادی قوت میں اضافہ کررہی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں