• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک بحریہ نے کھلےسمندر میں پھنسے 9بھارتی شہریوں کو بچا لیا

پاک بحریہ نے کھلےسمندر میں پھنسے 9بھارتی شہریوں کو بچا لیا

اک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں پھنسے 9بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کی۔9بھارتی شہری 24گھنٹوں سے بے یارومددگار سمندر میں پھنسے ہوئے تھے ۔ا طلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نےکشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔ پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔

julia rana solicitors london

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کاروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply