عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد اور دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور ہو گا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 99 نشستوں کیساتھ سب سے آگے ہیں۔ علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 90 نشستوں پر بھی آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں