• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روزانہ ایک سیب کھانا آپ کو کون سے امراض سے بچا سکتا ہے؟

روزانہ ایک سیب کھانا آپ کو کون سے امراض سے بچا سکتا ہے؟

ایک سیب روزانہ کھانے سے کینسر، امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور دیگر سنگین بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
Anhui میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ فلیونولز نامی کیمیائی مرکبات پر مشتمل غذاؤں کا استعمال متعدد امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔یہ کیمیائی مرکبات اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں اور سیب، ٹماٹر، کافی اور پیاز جیسی غذاؤں میں موجود ہوتے ہیں۔
تحقیق میں دیکھا گیا کہ غذا کے ذریعے یہ افراد روزانہ کتنی مقدار میں فلیونولز مرکبات کو اپنے جسم کا حصہ بناتے ہیں اور اس سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply