• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب حکومت ائیرایمبولینس کیلئے1ہیلی کاپٹراور2ہوائی جہازخریدے گی

پنجاب حکومت ائیرایمبولینس کیلئے1ہیلی کاپٹراور2ہوائی جہازخریدے گی

پنجاب حکومت نےائیر ایمبولینس کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنےکافیصلہ کرلیا۔
ائیر ایمبولینس کی خریداری کےلیے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی میں صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکریٹری فنانس شامل ہونگے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پنجاب حکومت مجموعی طور پر دو جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر خریدے گی ،پہلے مرحلے میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز خریدا جائے گا، ائیر ایمبولینس جیٹ موٹر وے پر لینڈنگ کرسکیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ ائیر ایمبولینس پنجاب کےعوام کا حق ہے،ائیر ایمبولینس پنجاب کے باسیوں کی ضرورت ہے جسکو پورا کرنے جارہے ہیں،اللہ کرے کہ جلد ائیر ایمبولینس منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply