• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رشوت مانگنے والے کا اینٹ مارکر سرپھوڑ دیں اور میرے پاس آجائیں ، علی امین گنڈا پور

رشوت مانگنے والے کا اینٹ مارکر سرپھوڑ دیں اور میرے پاس آجائیں ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہیں، جو رشوت مانگے اس کا سر پھوڑ دیں اور میرے پاس آجائیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

تفصیلات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئےوزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر کوئی افسررشوت میں ملوث پایا گیا تو تو کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کے لیے جیل میں بند ہیں۔اب ہم نے ایسے کام کرنے ہیں کہ فرق نظر آئے، ہم اصلاح کریں گے اور معاشرے میں بہتری لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم انتقام لینے والے نہیں بلکہ اصلاح والے ہیں ہم طاقت کے باوجود بدلہ نہیں لیں گے بلکہ روایات کو بچائیں گے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ہم تبدیلی والے ہیں، ہم میں اور باقیوں میں فرق ہونا چاہیے، ہم بے روزگاروں کو روزگار دیں گے اور غریبوں کی مدد کریں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سید علیاں میں فلاحی ادارے ’زمونگ کور‘ کے دفتر کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply