مکہ مکر مہ میں تیزرفتارکارنےافطاردسترخوان پربیٹھےلوگوں کوروندڈالا،حادثےمیں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ 21افرادزخمی ہوگئے۔
عرب میڈیاکےمطابق حادثہ مغرب کی اذان سےتھوڑی دیرپہلےہوا،جب روزہ دارافطاری کیلئےمسجدکےباہردسترخوان پربیٹھےہوئےتھے۔
Advertisements

رپورٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کے امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور فوری طورپر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متعلقہ ادارے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں