• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیٹ جی پی ٹی کا اکاؤنٹ بنائے بغیر بھی استعمال کرنے کا طریقہ سیکھیں

چیٹ جی پی ٹی کا اکاؤنٹ بنائے بغیر بھی استعمال کرنے کا طریقہ سیکھیں

اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے لیے اکاؤنٹ کی ضرورت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جی ہاں واقعی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اس مقبول چیٹ بوٹ کے استعمال کے لیے اب اکاؤنٹ بنانے یا اس پر لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یعنی اب ہر فرد اس اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کر سکے گا۔ کمپنی کے مطابق ابھی ہر ہفتے دنیا بھر سے 10 کروڑ سے زائد افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں۔ مگر اکاؤنٹ کی ضرورت ختم ہونے کے بعد اس تعداد میں نمایاں اضافے کا امکان ہے کیونکہ کروڑوں افراد اس اے آئی چیٹ بوٹ پر تجربات کرنا پسند کریں گے۔

مگر اوپن اے آئی کے مطابق اکاؤنٹ کے بغیر چیٹ جی پی ٹی تک صارفین کو محدود رسائی فراہم کی جائے گی۔ ایسے صارفین اپنی چیٹ ہسٹری کو محفوظ یا اس پر ریویو نہیں کر سکیں گے۔ اسی طرح چیٹس کو شیئر کرنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ اضافی فیچرز جیسے وائس چیٹ اور دیگر کو استعمال کرنے کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہوگی۔ ان سب کے لیے صارف کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کمپنی نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی تک اکاؤنٹ کے بغیر رسائی فراہم کرنے کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کو ہر فرد کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔ البتہ کمپنی کی دیگر سروسز جیسے امیج جنریٹر وال ای کو استعمال کرنے کے لیے اکاؤنٹ کی ضرورت برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرایا گیا تھا، جب سے ہی اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اوپن اے آئی اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا پڑتا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply