ریلوے حکام کا عیدالفطرکیلئے4سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان،پہلی آج کراچی سے روانہ ہوگی۔
عیدالفطرکےحوالے سےکراچی سے دو خصوصی ٹرئینیں اندرون ملک کے لئے شیڈول ہیں ۔پہلی عید اسپیشل ٹرین آج شام چھ بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کےلیے روانہ ہوگی۔کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین آٹھ اپریل کو لاہور کے لیے رات نو بجے روانہ ہوگی ۔
پہلی اسپیشل ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں تمام بوگیاں اکانومی کلاس ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں