شوال کاچانددیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس جاری،ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
شیخوپورہ، سرائے عالمگیر، سکھر اور کراچی سے چار شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔حتمی فیصلہ مرکزی روئت ہلال کمیٹی کرے گی۔
روئیت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں کررہے ہیں۔مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران ، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں جدید آلات کے ذریعے شوال کا چاند دیکھا جائے گا ۔بعد از مغرب اجلاس میں ملک بھر سے شہادتوں کا بھی انتظار کیا جائے گا ۔اجلاس کے بعد مرکزی روئیت ہلال کمیٹی فیصلوں بارے آگاہ کرے گی ۔
اسلام آباد میں پہلی دفعہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے آپٹیکل ٹیلی سکاپ کے ذریعے چاند دیکھا جائے گا۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو کی سربراہی میں ایوانِ اوقاف میں جاری ہے ۔ اجلاس میں مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری، مولانا محمدعارف سیالوی، مولانا شفیق احمد پسروری،مفتی محمد رمضان سیالوی،مولانا فتح محمدراشدی، مولانا مختار احمد ندیم، مولانا عبدالرحمن بطور سرکاری ممبر اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں تکنیکی معاونت ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب شاہد عباس کر رہے ہیں ، اوقاف افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن آصف اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امورحافظ محمدجاوید شوکت اور دیگر شریک ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں