بغیر ہیلمٹ سائیکل چلانے پر جرمنی کے ٹاؤن درسم ہیم کے میئر کو روڈ سیفیٹی کے تحت سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنے کی سزا سنائی گئی۔
سزا پر عمل درآمد کے لیے مقامی سکول کی پارکنگ میں روڈ سیفٹی کے تحت بچوں کے سامنے مئیر نے ہیلمٹ پہن کر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کی۔
مئیر کلاؤس نے کہا مجھے سزا پر عمل درآمد ہونے کی خوشی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔
میئر کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی زندگیوں کا خیال کرتے ہوئے موٹرسائیکل اور سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ لازمی پہنچا چاہیئے تاکہ کسی حادثے کی صورت میں نقصان سے بچا جاسکے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں