زہر خورانی کے باعث ماں اور چار بیٹیاں جاں بحق

تھانہ گڑھ کےگاؤں کلیانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جہاں مظہر حسین نامی شخص کی بیوی شمیم بی بی اور چار بیٹیوں کی زہر خورانی کے باعث طبعیت خراب ہوئی اور منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہو گئی۔ اس دوران آٹھ سالہ مسکان کی موت واقع ہو گئی تو لواحقین انہیں پرائیویٹ کار ساہیوال ہسپتال لے گئے ۔شمیم بی بی اور اس کی تین بیٹیاں 5سالہ رخسانہ،4سالہ اقصیٰ اور 3سالہ فرزانہ ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ مقامی پنسار سے پھکی لے کر کھائی تھی۔ جس کی وجہ سے طبعیت زیادہ بگڑ گئی۔

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد نے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پولیس کے اعلی افسران نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply