• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسٹا کرام نے اوریجنل مواد کو وائرل کرنے کا فیچر متعارف کرادیا

انسٹا کرام نے اوریجنل مواد کو وائرل کرنے کا فیچر متعارف کرادیا

انسٹاگرام نےالگورتھم کو تبدیل کرتے ہوئے اوریجنل کانٹینٹ کو زیادہ وائرل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔
اب تک انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کے مواد کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاتا تھا۔اس ضمن میں اگر کوئی کم فالوورز رکھنے والا اکاؤنٹ ہولڈر سب سے پہلے مواد شیئر بھی کرتا تھا تو بھی انسٹاگرام کا الگورتھم اسے زیادہ نہیں پھیلاتا تھا۔
لیکن اب نئی تبدیلیوں کے بعد سب سے پہلے مواد کو شیئر کرنے والے اکاؤنٹ کو وائرل کیا جائے گا۔
انسٹاگرام کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم نے اپنے الگورتھم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اوریجنل کانٹینٹ کو پھیلانے کا آغاز کردیا۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئی تبدیلیوں کے بعد الگورتھم زیادہ فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈر کے بجائے اس اکاؤنٹ کے مواد کو پھیلائے گا، جہاں پر سب سے پہلے مواد شیئر کیا گیا ہوگا۔
علاوہ ازیں اگر کسی بھی اوریجنل مواد کو دوسرے صارف شیئر کریں گے تو بھی انسٹاگرام اوریجنل اکاؤنٹ کو ریکمنڈ کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply