سوپر مین کی برازیل میں واپسی سوشل میڈیا پر وائرل

برازیل میں شہری سپرمین فلم کے ہیرو کلارک کینٹ سے اپنی مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے۔
36 سالہ لیونارڈو مائلارٹ نامی شہری اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ براسیلیا میں چھٹیاں منانے آیا تھا اور اسی دوران کسی اجنبی نے اس کی فوٹو اور ویڈیوز ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔
لیونارڈو پیشے کے لحاظ سے انسانی حقوق کے وکیل ہیں۔ لیونارڈو ساو پاؤلو میں کامک-کان کنونشن میں شریک تھے جب ایک اجنبی ان کی سپرمین فلم کے کردار کلارک کینٹ (اصل نام کرسٹوفر ریو) سے حیرت انگیز مماثلت دیکھ کر حیران رہ گیا۔
شہری نے خفیہ طور پر ان کی موبائل سے ویڈیو اور تصویریں لیں جس کے بعد لیوناردو دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply