دنیا کی پہلی اے آئی ڈیجیٹل ترجمان متعارف

یوکرین کی جانب سے دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی حکومتی سفارتی ترجمان کو متعارف کروادیا گیا ہے۔

دنیا کی پہلی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس حکومتی ترجمان جس کا نام وکٹور یہ رکھا گیا ہے۔ یوکرینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیانات جاری کرنے کا کام کرے گا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیانات ڈیجیٹل ترجمان کی جانب سے پڑھ کر سنائے جائیں گے۔

یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق وکٹوریہ کی جانب سے جاری کردہ بیانات اے آئی کی بجائے حقیقی انسان ہی تحریر کریں گے۔

یوکرینی وزیر خارجہ کے مطابق نئی ترجمان ٹیکنالوجی میں ایسی پیشرفت ہے جو دنیا میں کوئی بھی سفارتی سروس اب تک نہیں کر سکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل ترجمان کی تیاری کا مقصد سفارتکاروں کے لیے وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔

وکٹوریہ کی شخصیت اور آواز یوکرینی گلوکارہ Rosalie Nombre پر مبنی ہے۔

Ukraine’s Ministry of Foreign Affairs just introduced the world’s first AI diplomat, ‘Victoriya Shi’.

The new spokesperson is an AI-generated avatar that will deliver pre-prepared official statements on behalf of the ministry. pic.twitter.com/4L1n819elv

— Rowan Cheung (@rowancheung) May 3, 2024

حکومت نے ایک جاری کی جس میں ورچوئل نمائندے نے اپنی ذمہ داریوں کی وضاحت کی۔ وزارت نے دعویٰ کیا کہ “ڈیجیٹل جعل سازی” کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے گئے ہیں، جیسے کہ QR کوڈز جو صارفین کو وزارت کے سرکاری اعلانات کی تصدیق کے لیے ہدایت کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزارت نے کہا کہ AI کو روس کے ساتھ جاری تنازعہ کے دوران طریقہ کار میں سہولت فراہم کرتے ہوئے وقت اور پیسہ بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply