جاپان میں ہائی ٹیک پبلک ٹوائلٹس توجہ کامرکزبن گئے

جاپان میں جدیدٹیکنالوجی سےتیارکردہ ہائی ٹیک پبلک ٹوائلٹس توجہ کامرکزبن گئے۔
تفصیلات کےمطابق ٹوکیو شہر میں بنائے گئے پبلک ٹوائلٹس کوجراثیم سےبچنےکیلئےہاتھ کااستعمال کم کیاجاتاہے۔
یہ ٹوائلٹ ’کانٹیکٹ لیس‘ ہیں جس میں دروازہ کھولنے سے نل کھولنے تک ہر کام ہاتھ کا استعمال کیے بغیر صرف وائس کمانڈ کی مدد سے کیا جا سکتا ہے یعنی ٹوائلٹ کے سامنے جا کر جیسے ہی آپ کہیں گے ’اوپن دی ڈور‘ تو ٹوائلٹ کا دروازہ کھل جائے گا۔
ہاتھ کا استعمال کم ہونے کی وجہ سے جسمانی معذوری کا شکار افراد بھی ان ٹوائلٹس کو آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ٹوائلٹس میں اپنی مرضی کا میوزک بھی سنا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاپان میں نپون فاؤنڈیشن نے یہ منصوبہ 2020ء میں شروع کیا تھا جس کا مقصد ہر ایک کی ٹوائلٹ تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply