مُلک اگلے 20روز ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا

ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جب کہ پنجاب میں بہاول پور اور رحیم یار خان میں ہے ۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ 15 سے 30 مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے اور گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے جب کہ ہیٹ ویو کا یہ پہلا اسپیل 2 سے 3 دن جاری رہ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے اور یہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا۔

julia rana solicitors

تیسری ہیٹ ویو کا خدشہ جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply