حماس نے تل ابیب پر’ بڑے راکٹ سے حملہ کردیا

حماس کی جانب سے اسرائیل کے علاقے تل ابیب پر کئی راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اس نے تقریباً چار ماہ میں پہلی بار اسرائیل کے علاقے تل ابیب کی طرف راکٹ حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کے رفح علاقے سے کم از کم آٹھ راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے کئی راکٹ فضا میں تباہ کردیے گئے۔کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت رفح میں فوجی آپریشن کر رہی ہے۔

تل ابیب کے علاوہ دیگر شہروں اور قصبوں بشمول ہرزلیہ اور پیٹہ ٹکوا میں بھی راکٹ سائرن بجے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اپنے ٹیلی گرام چینل پر، حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس نے تل ابیب پر ایک “بڑا میزائل” حملہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply