• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب :5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

پنجاب :5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پانچ جون سے خلاف ورزی کرنے والے مالکان کو بھاری جرمانے ہوں گے۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز اور سنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے شعور کیلئے ’’پلاسٹک موت ہے‘‘ کے موضوع پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا، پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کئے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یا متبادل ذرائع کی تیاری اور استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔ پلاسٹک موت ہے، اس کے زہریلے ذرات سے ہم سب کو بچنے کیلئے مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply