• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اے ایس آئی کی زیرِ تربیت اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

اے ایس آئی کی زیرِ تربیت اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد پولیس کے   اے ایس آئی  کی  زیر تربیت   اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ،جس پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس لائنز میں اہلکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ تھم نہ سکا ، اے آر یو یونٹ کے اہلکاروں کی شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تربیت جاری ہے۔

 

دوران تربیت غلطی کرنے پر اے آر یو کے اے ایس آئی نے ایک اہلکار کو تھپڑ مار دیا ۔ اہلکار کو تھپڑ پڑنے کے بعد دیگر اہلکاروں میں بے چینی بڑھ گئی۔

ادھر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ  تھپڑ مارنے والے ڈرل انسٹرکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے لائن کلوز کردیا گیا۔ اپنے ماتحت افسران کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان کا کہنا ہے کہ  اگر کوئی افسر غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply