سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیرقانونی ادائیگی کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد سابق فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئل نے میلانیا ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی کے 19 سال بعد ٹرمپ کو چھوڑ دے۔
برطانوی جریدے دی مرر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا میلانیا انہیں (ٹرمپ) چھوڑے دے گی؟ اسٹورمی ڈینیئل جن کا حقیقی نام سٹیپنی کلیفورڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ہاں!
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ جس جواز پر میلانیا ایسا کریں گی؟ اس کے جواب میں اسٹورمی ڈینیئل نے کہا کہ کیوں کہ وہ قصوروار ثابت ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر بدسلوکی ثابت ہوچکے ہے اور وہ حملے کا ذمہ دار بھی پایا گیا ہے۔ گزشتہ سال سول جیوری نے بھی ٹرمپ کو جنسی زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ 90 کی دہائی میں مصنف ای جین کیرول نے ٹرمپ پر نیویارک کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا الزام لگایا تھا۔
ڈینئلز نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایک ایسا دھبہ ہے جو ان پر بہت دیر تک رہے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں