مالدیپ میں اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی عائد

مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے صدراتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، فلسطینیوں کی امدادی مہم کیلئے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ خوبصورت سیاحتی مقامات کیلئے مشہور مالدیپ میں گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply