98500عازمین حج پاکستان سے سعودی عرب پہنچ گئے

ترجمان مذہبی امورنےکہاہےکہ پاکستان سےسرکاری وپرائیویٹ حج سکیم کےتحت 98500عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے،اب تک 236 حج پروازیں سعودی عرب پہنچ چکی ہیں ۔سرکاری اسکیم پر 62 ہزار 5 سو سے زائد عازمین مکہ پہنچ چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان مذہبی امورکاکہناہےکہ پاکستان حج مشن 70 ہزار سرکاری عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا،رواں سال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، نجی حج کمپنیوں کے ذریعے 90 ہزار کے قریب پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 36 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں ۔حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔
ترجمان مذہبی امورکامزیدکہناہےکہ سعودی عرب میں ڈی جی حج ، پاکستان حج مشن کی سربراہی میں 6 ڈائریکٹرز مختلف شعبہ جات کے انتظامی امور کے ذمہ دار ہیں ۔
وزارتِ مذہبی امور کے 166 حج میڈیکل مشن کے 375 ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور 511 معاونین حج مکہ ، مدینہ اور جدہ میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں ۔مکہ مکرمہ میں کنٹرول آفس قائم کیا گیا ہے۔
کنٹرول روم ڈائریکٹر سہولت و تعاون کی سربراہی میں کام کررہا ہے شعبہ انتظامیہ، شکایات مینجمنٹ سیل، کال سینٹر، گمشدگی و بازیابی، حرم گائیڈز، مدینہ روانگی و آمد سیل، وہیل چیئر ڈیسک، اکاونٹس سیل کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply