روسی صدر نے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔
روس کے صدر پوٹن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نیٹو پر حملے کی باتیں احمقانہ ہیں ، تاہم روس کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگے ۔

julia rana solicitors london

صدرپوٹن نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو اس معاملے کو ہلکا نہیں لے سکتے۔ ہماری نیوکلئیر ڈاکٹرین ہے لیکن جب بات سرحدی سلامتی کی ہو تو ہم ہر ممکن اقدام کریں گے ،جس میں جوہری ہتھیار بھی شامل ہیں۔ ہمیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو یہ اندازہ نہیں کہ خود انہیں کس تکلیف سے گزرنا پڑے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply