• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بجٹ میں شعبہ صحت کیلئےمختص فنڈزکی تفصیلات سامنے آگئیں

بجٹ میں شعبہ صحت کیلئےمختص فنڈزکی تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی حکومت نئے بجٹ میں صحت کے شعبے میں کیا کرنا چاہتی ہے، تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے 64 منصوبوں کیلئے 8 ارب 92 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نئے بجٹ میں وزارت صحت کے 32 جاری منصوبے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں جاری منصوبوں کیلئے 5 ارب 56 کروڑ روپے مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجٹ میں وزارت صحت کے 30 نئے منصوبوں کیلئے 3 ارب 35 کروڑ روپے مختص ہوں گے اور صحت سہولت کارڈ پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیراور جی بی کے کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے پروگرام کو بند کردیا گیا جبکہ آزاد کشمیر میں اندھا پن کی روک تھام کے جاری منصوبے کو بھی بند کردیا گیا ہے اور محکمہ صحت میں ڈرگ کنٹرول سیکشن کو مضبوط بنانے کے 33کروڑ روپےکا نیا منصوبہ بجٹ میں شامل کیا گیا اور بجٹ میں 35 ارب روپے کے وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے ہیپاٹائٹس پروگرام شامل کرلیاگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کردئیے گئے،اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے الات کی خریداری کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے کا منصوبہ بجٹ میں شامل کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے انسدادا زیابیطس بھی نئے بجٹ میں شامل ہے اور منصوبے کی مالیت کا تخمینہ 5 ارب روپے لگایاگیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply