• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانوی وزیراعظم کی ڈی ڈے تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر معذرت

برطانوی وزیراعظم کی ڈی ڈے تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر معذرت

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انتخابی مہم کیلئے ایک ٹی وی انٹرویو کی  وجہ سے  80 ویں ڈی ڈے تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر  عوام سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے جمعرات کو فرانس میں منعقدہ تقریب کے پہلے حصے میں شرکت کی۔ لیکن اماہا ساحل پر منعقدہ عالمی تقریب کو چھوڑ دیا۔ جس کو دوسری عالمی لیڈروں نے 1944 میں منعقدہ الائیڈ آپریشن کی یاد میں منایا۔

اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ وہ ڈی ڈے تقریبات کو سیاست سے بالاتر رکھتے ہیں۔ اپنے طویل معافی کے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ فرانس میں تقریب کے پہلے حصے میں شرکت کے بعد واپس آجانا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ جس کا وہ اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگتے ہیں۔

لیکن ان کا یہ اقدام ان کے سیاسی کیریئر پر بڑا داغ چھوڑ چکا ہے۔ برطانوی عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اور اسے رشی سونک کی سب سے بڑی سیاسی غلطی بھی گردانا جارہا ہے۔

julia rana solicitors london

واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں فرانس پر جرمنی کے قبضے کے خلاف برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ لیکن انہوں نے نازیوں کیخلاف فرانس میں تاریخی فتح حاصل کی۔ اس فتح کی یاد میں اس دن کو ڈی ڈے کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اور عالمی سطح پر سربراہان اس تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply