ایکس نے صارفین کو فحش مواد شیئر کرنے کی اجازت دیدی

سماجی رابطے کی سائٹ ’’ ایکس’’ کی پالیسی تبدیل، فحش مواد پوسٹ کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X سابق ٹوئیٹر نے کونٹینٹ کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں تازہ ترین اور بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

اب نہ صرف X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر پورن یعنی عریاں اور فحش مواد پوسٹ کیا جاسکے گا بلکہ AI سے تیار کردہ، فوٹو گرافی یا اینی میٹڈ پروجیکشنز کو بھی لگانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

کمپنی نے بالغوں کے لئے اور تشدد آمیز کونٹینٹ کے حوالے سے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے جو سابق ’’حساس میڈیا’’ اور’’ پرتشدد اسپیچ’’ کی جگہ نافذ کی گئی ہے ۔

ان کا مقصد کونٹینٹ کو کنٹرول کرنے والے قواعد کے حوالے سے زیادہ “وضاحت” فراہم کرنا اور’’ شفافیت بڑھانا’’ ہے۔

’’صرف بالغوں کے لئے ’’ اور ‘ پرتشدد’ کونٹینٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا کہنا ہے کہ “بالغوں کا مواد متفقہ جنسی مواد اور عریانیت کا اشتراک کرنے کے ہمارے نقطہ نظر کا احاطہ کرتا ہے،” اور ” پرتشدد مواد پرتشدد تقریر اور پرتشدد میڈیا کا احاطہ کرتا ہے تاکہ ہر قسم کے تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ جامع انداز اختیار کیا جا سکے۔”

X پرپرتشدد فحش کونٹینٹ کو کیسے مارک کریں؟

X پر بالغ مواد پوسٹ کرنے والے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اپنی میڈیا سیٹنگز کو ایڈجسٹ کرنے کا مشورہ دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایسی تصاویر اور ویڈیوز پر باقاعدہ وارننگ لگائی گئی ہے۔ انفرادی پوسٹس میں بھی ایک بار مواد کی وارننگ شامل کرنے کا آپشن بھی ہوگا۔

ممنوعہ مضر کونٹینٹ

ایکس پر ایسا کوئی بھی فحش کونٹینٹ جوقابل اعتراض یا نقصان دہ قرار دیا جائے یا نابالغ بچوں کیلئے نقصان دہ ہو پر پابندی ہوگی۔

اسی طرح پروفائل پکچرز، بینر، تھمب نیل یا پبلک ہونے والی دیگر پوسٹس پر بالغ مواد کی اجازت نہیں ہوگی۔

نابالغ صارفین کون ہوں گے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

18 سال سے کم عمر کے صارفین یا ایسے صارفین جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تاریخ پیدائش فراہم نہیں کی ہے وہ بالغ مواد پر مبنی پوسٹس نہیں دیکھ سکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply