بجٹ 2024-25 میں جائیداد کی خریدو فروخت پر فائلرزپر 15 جبکہ نان فائلر پر 45 فیصد ٹیکس لگے گا۔بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس میں ترمیم کی تجویز کی گئی ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق موجودہ قانون میں غیر منقولہ جائیداد کے کیپٹل گین ( Capital Gains) پر فائلرز اور نان فائلرز دونوں کے لئے ہولڈنگ( Holding) کی مدت کی بنیاد پر ٹیکس لگایا جاتا ہے۔

ہولڈنگ کی مدت سے قطع نظر فائلرز سے پندرہ (15) فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے۔جبکہ نان فائلرز کے ٹیکس ریٹ مختلف Slabs کے تحت پینتالیس (45) فیصد تک کرنے کی تجویز ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں