اس مقصد کے لئے فنڈ میں حکومت ملازم کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم کا دوگنا حصہ ماہانہ جمع کرائے گی جسے بعد میں پنشن فنڈ میں انویسٹ کردیا جائے گا اور حاصل ہونے والی رقم ملازمین کی فلاح وبہبود اور ادائیگیوں کے لئے استعمال کی جائے گی۔
اس وقت ملک بھر میں 43 پنشن فنڈز قائم کیے جا رہے ہیں جن میں تقریباً 61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے دو سال قبل پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے کی پہل کی تھی، اس کے ملازمین کے لیے 21 پنشن فنڈز شامل تھے۔

اب نئی بھرتیاں رضاکارانہ پنشن اسکیم کے تحت ہوں گی۔رضاکارانہ پنشن سکیم کے آغاز کا مقصد بھاری سرکاری پنشن کے بوجھ کو کم کرنا اور پنشن کے نظام کو ہموار کرنا ہے۔ کسی بھی نئے انسانی وسائل کو رضاکارانہ پنشن سکیم کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں