• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عیدالاضحیٰ :ملک بھر کے تمام بینک 5 روز کے لئے بند رہیں گے

عیدالاضحیٰ :ملک بھر کے تمام بینک 5 روز کے لئے بند رہیں گے

عیدالاضحٰی کی آمدآمد ہے، سرکاری و نجی سیکٹرز نے چھٹیوں نے اپنے اپنے شیڈول کے حساب سے ملازمین کو چھٹیاں دی ہیں،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان 17 سے 19 جون بروز پیر تا بدھ بند رہے گا،ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باعث بینک 5 دن تک بند رہیں گے۔

بینک تعطیلات کے دوران سرکاری اور نجی بینکوں سمیت کمرشل بینکوں کی تمام برانچز بند رہیں گی تاہم آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم بحال رہے گی۔

اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے بھی 17 جون سے 19 جون تک عید الاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نوٹیفیکشن کے مطابق جن سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے وہ ملازمین عید پر 5 چھٹیاں منائیں گے جبکہ صرف اتوار کو چھٹی کرنے والے دفاتر کے ملازمین چار چھٹیاں کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply