• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مومنوں کوتکلیف پہنچانے والے کسی سے فلاح نہیں پاسکتے،ظالم کی پکڑ ہوگی:خطبہ حج

مومنوں کوتکلیف پہنچانے والے کسی سے فلاح نہیں پاسکتے،ظالم کی پکڑ ہوگی:خطبہ حج

مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا۔

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اللہ نے پیغمبر محمدﷺ کے احکامات پر عمل کا حکم دیا ہے۔

امام وخطیب مسجد الحرام کا کہنا تھا کہ نماز برائی سے بچاتی ہے، شیطان کے وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھیں،اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو رحمت بناکر بھیجا،پیغمبرﷺ کی عزت کرنے والوں نے فلاح پائی،رسول ﷺ کی اتباع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے۔

خطبہ حج میں شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد کا کہنا تھا کہ شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو،اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ کی سنت پر عمل درآمد کاحکم دیا ہے،اللہ فلاح کے ساتھ نجات دیتا ہے،اللہ تعالیٰ نے دین اسلام لوگوں کیلئے پسند کیا۔

اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے،اللہ تعالیٰ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں،اسلام فحاشی اور برائی سے منع کرتا ہے،اللہ تعالیٰ عظیم ہے اور بہت بڑی حکمت والا ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اے لوگو! مصیبتوں اور فساد سے دوررہو،زکوۃ اداکرو،حقوق العباد کاخیال رکھو،قرآن میں لوگوں کیلئے ہدایت موجود ہے،اسلام امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے،اے لوگو،غیبت سے پرہیزکرو،خطبہ حج میں کہا گیا کہ کسی کو برے نام اور برے القابات سے نہ پکارو۔

10 ذی الحج کو نماز فجر ادا کرنے کے بعد حجاج کرام واپس منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔ جہاں سے رمی (شیطان کو کنکریاں مارنے) کے لیے جمرات جائیں گے۔شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام اللہ کی راہ میں قربانی دیں گے اس کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے۔

julia rana solicitors london

واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچے تھے۔ جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply