• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل کی غزہ میں بمباری ، امریکی پائلٹوں نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا

اسرائیل کی غزہ میں بمباری ، امریکی پائلٹوں نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا

امریکی فضائیہ کے دو پائلٹس نے غزہ جنگ میں مسخ شدہ بچوں کی لاشوں پر اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مستعفی ہونے والے امریکی ایئر فورس کے باضمیر پائلٹوں نے کہا کہ غزہ میں جنگی جرائم ناقابل برداشت ہیں۔ مسخ شدہ بچوں کی دل خراش ہزاروں ویڈیوز ہمارے موبائل فونز تک پہنچ رہی ہیں۔امریکی پائلٹس نے یہ دل گدزا ویڈیوز فوج کے اندر اور باہر امریکی عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ یہ سب امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

امریکن ایئر فورس کے پائلٹس نے یہ بھی کہا کہ اس جارحیت اور ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب جنگ مخالف ایک امریکی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کے 40 سے زائد دیگر اہلکار بھی غزہ جنگ کے خلاف مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے غزہ پر حملے کی حمایت کر رہے ہیں جس کے باعث وہ خود صدارتی الیکشن میں مقبولیت کھوتے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply