روسی آرمی چیف اور سابق وزیردفاع کے وارنٹ جاری

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیرِ دفاع کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں شہری اہداف پر حملے اور جنگی جرائم کے الزام میں ان افراد کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم عدالت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ججوں کے خیال میں یہ ماننے کی بنیادیں موجود ہیں کہ روسی افواج نے جو 10 اکتوبر 2022ء سے 9 مارچ 2023ء تک یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کے خلاف میزائل حملے کیے اس کے یہ افراد ذمہ دار تھے۔

عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے دوران روسی افواج نے یوکرین میں متعدد مقامات پر سیکڑوں الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں حملے کیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس شہریوں یا سویلین انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی تردید کرتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ سال عدالت نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے،ان پر یوکرین سے بچوں کے اغوا کی ذمہ داری کا الزام لگایا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply