• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فضائی آلودگی سے اموات میں اضافہ،پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

فضائی آلودگی سے اموات میں اضافہ،پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے ہونے والی اموات میں پاکستان تیسرے نمبر پر۔۔ انسانی صحت پر اثرات اور ہلاکتوں کی بارے سٹیٹ اف گلوبل ائیر 2024 جاری کر دی گئی۔رپور ٹ کے مطابق پاکستان میں 2021 میں فضائی آلودگی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں سے 2 لاکھ 56 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

پاکستان میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونیوالی اموات کے لحاظ سے تیسرا ملک رہا جہاں فضائی آلودگی کے باعث صرف 2021 میں 2 لاکھ 56 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں 2021 میں ہی پاکستان میں 68 ہزار100 پانچ سال تک عمر کے بچے ہلاک ہوئے۔81 لاکھ ہلاکتیں فضائی آلودگی سے لگنے والی بیماریوں کی وجہ سے رپورٹ ہوئیں ، پانچ سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار بچے فضائی آلودگی کی وجہ سے 2021 میں مر گئے۔
رپورٹ میں فضائی آلودگی کو دنیا بھر میں جلد موت کی دوسری بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے ، 2021 میں ہر 8 میں سے ایک شخص کی موت فضائی آلودگی کی وجہ سے ریکارڈ ہوئی۔

julia rana solicitors

رپورٹ کےمطابق فضائی آلودگی سے کینسر ، نمونیہ، دمہ، عارضہ دل ، فالج اور ذیابیطس کے مرض کے پھیلاو اور ان سے ہلاکتیں زیادہ رپورٹ ہوتی ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply