آئندہ چند ہفتوں کے دوران لبنان پر اسرائیل کے ممکنہ زمینی حملے سے متعلق اطلاعات پر امریکی حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ دفاع کی جانب فوجی اثاثہ جات کی خطے میں منتقلی کے بعد امریکیوں کو لبنان سے نکالنے کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے حملہ نہ کرنے کے دباؤ کے باوجود نیوز چینل این بی سی پر امریکی حکام سے منسوب ایسے بیانات سامنے آ رہے ہیں کہ جن میں اسرائیلی حکام کے لبنان پر حملے کی تیاریوں کا پتا چلتا ہے۔
این بی سی کے مطابق اسرائیل حزب اللہ کو سرحد سے سفارتی انداز میں باہر نکالنا چاہتا ہے، اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو فوج طاقت کے استعمال کے لیے تیار ہے۔‘‘
چینل نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن لبنان سے مختلف اتحادیوں کے انخلا اور وہاں فوجی کارروائی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ کواڈی نیشن کے لیے رابطے میں ہے۔
امریکی محکمہ دفاع [پینٹاگون] اسرائیل اور لبنان میں اپنے فوجی اثاثے منتقل کر رہا ہے تاکہ لبنان سے امریکیوں کے انخلا کے مراحل کیے جا سکیں۔

این بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحر متوسطہ میں امریکی میرینز اور ایک لڑاکا جہاز بھیج دیا گیا ہے جو وہاں موجود لینڈنگ شپ سے رابطے میں ہو گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں