• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خانہ کعبہ کی کلید عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی

خانہ کعبہ کی کلید عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی

بیت اللہ شریف کے کلید بردار ڈاکٹر الشیخ صالح بن زین العابدین الشیبی کی وفات کے بعد خانہ کعبہ کی چابی نئے کلید بردار عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 78 ویں محافظ الشیخ عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی خانہ کعبہ کے نئے کلید بردار ہیں۔ نئے کلید بردار الشیخ عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھے حرمین شریفین کے نگران شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعوداور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی حکومت کے تحت اس فرض کو انجام دینے میں کامیابی عطا فرمائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ کعبہ شریف کی کنجی اس کا دروازہ بدلنے کے باوجود تبدیل نہیں ہوتی اور رسول اللہﷺ کی وصیت کے مطابق خانہ کعبہ شریف کی چابی بنی شیبی نامی قبیلے کے پاس رہتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply