• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری؛پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کردی

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری؛پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کردی

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی جانب سے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانےوالے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہو گا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس حوالے سے پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply