ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا

امریکی سپریم کورٹ نے مجرمانہ کیسز میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا استثنیٰ کیس لوئر کورٹ میں واپس بھیج دیا۔
امریکی سپریم کورٹ کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔ سابق صدور نجی حیثیت میں کیے گئے اقدامات کےلیے استغاثہ سے استثنیٰ کے حقدار نہیں ہیں، سپریم کورٹ میں ٹرمپ کے حق میں 6 ججوں اور مخالفت میں 3 ججوں نے فیصلہ دیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کےلیے بڑی فتح قرار دے دیدیا، صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کے عہدیدار نے کہا ٹرمپ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply