• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب حکومت نے جیل خانوں کے حوالے سے انوکھاحکم نامہ جاری کردیا

پنجاب حکومت نے جیل خانوں کے حوالے سے انوکھاحکم نامہ جاری کردیا

پنجاب حکومت نےانوکھاحکم نامہ جاری کردیا۔محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب پولیس میں سپاہی سے لیکر اعلیٰ افسر تک تبادلوں کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے منظوری لینا ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پولیس تبادلوں کے معاملے میں بے بس ہوگئے۔
ہرتبادلے کے لئے پہلے منظوری لینا ہوگی۔ ایڈمن بنیادوں پر بھی تبادلے نہیں کرسکیں گے۔ پہلے اعلیٰ افسران کے تبادلوں کی منظوری وزیر اعلیٰ ہاؤس سے لی جاتی تھی۔ نئی پریکٹس کے تحت کانسٹیبل تک کے تبادلوں کی فہرست پہلے وزیر اعلیٰ ہاؤس جاتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیصلہ کےمطابق جیل خانہ جات پر بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کنٹرول مضبوط ، مقامی سطح پر ممبران اسمبلی کے دباو پر تبادلوں کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر ممبران اسمبلی کا اثر زائل کرنے کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply