• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جسم میں پانی کی کمی معلوم کرنے کیلئے کونسا ٹیسٹ کرائیں ؟

جسم میں پانی کی کمی معلوم کرنے کیلئے کونسا ٹیسٹ کرائیں ؟

گرمی کے موسم میں اگر آپ فکر مند ہیں کہ آپ مناسب مقدار میں پانی پی رہے ہیں یا نہیں؟ تو اسے جاننے کےلیے ایک سادہ سے فنگر ٹیسٹ سے خود ہی پتہ لگاسکتے ہیں کہ آیا آپ پانی کی کمی کا شکار تو نہیں ہوگئے۔

بس دو انگلیوں سے اپنی جلد کو پیٹ، ہنسلی کی ہڈی کے نیچے سینے کی جلد یا ہاتھ کے اگلی جانب چٹکی بھر لیں اور اسے پکڑے رکھیں اور پھر چند سیکنڈز تک جلد کو چٹکی بھرنے کے بعد چھوڑ دیں۔

اس دوران اگر جلد فوری طور پر اپنی معمول کی پوزیشن پر واپس آ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی جلد کی لچک درست ہے جو کہ آپ کے پانی کی مقدار کو درست ظاہر کرتی ہے۔

اسی طرح اگر جلد چند سیکنڈ کے لیے اوپر رہتی ہے تو اسے ‘ٹینٹنگ’ کہا جاتا ہے۔ اور یہ اس جانب اشارہ ہے کہ آپ کے جسم میں اس وقت پانی کی کمی موجود ہے۔

یہ طریقہ کئی وائرل ٹک ٹاکس کا موضوع رہا ہے، جس میں معالجین اس طریقہ کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔

لاس اینجلس کی ڈاکٹر ڈانا برمس نے اپریل میں ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کے جواب میں انہوں نے اس ٹیسٹ کے کرنے کا پورا عمل بتایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

2021 کی اصل ویڈیو میں مواد تخلیق کار ریماس بوجور نے ‘ڈی ہائیڈریشن چیک’ کا مظاہرہ کیا اور بتایا کہ آیا انکے جسم میں پانی کی کمی ہے یا نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply