برطانیہ کی نئی لیبر حکومت کی ترجیحات کیا ہیں ؟/محمود اصغر چوہدری

آخر 14 سال بعد برطانیہ میں لیبر پارٹی دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور کامیاب بھی ایسی ہوئی کہ انتخابات کی زبان میں کہیں توپارلیمنٹ کی نشستیں حاصل کرنے کے معاملے میں جھاڑو پھیر دیا ۔ اقتدار کے لیے مطلوبہ 326 سیٹوں کی بجائے 412سیٹیں حاصل کر کے بھاری مینڈیٹ حاصل کر لیا ۔ کل وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ہمارا کام بہت ہنگامی نوعیت کا ہے اس لئے ہم آج سے ہی شروع کر ر ہے ہیں ۔ کیا ہے وہ کام ، کیا ہیں وہ وعدے جو لیبر نے کئے ہیں آئیے ان پر نظر ڈالتے ہیں ۔

مہنگائی ۔۔

1۔ ورکرز کی کم سے کم تنخواہوں کی مقدار ملک میں مہنگائی کی شرح کے حساب سے مختص کی جائے گی ۔

2۔ زیرآور کنٹریکٹ پر بین لگایا جائے گا اور “ہائیر اینڈ ری ہائیر “والے معاہدوں کا خاتمہ کیا جائے گا

3۔ انکم ٹیکس ، نیشنل انشورنس ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کو منجمند کیا جائے گا یعنی اس میں اضافہ نہیں ہوگا اور کارپوریشن ٹیکس کی کیپ یعنی حد مقرر کی جائے گی

انرجی پرائسز

4۔ برطانیہ کو انرجی سپر پاور بنایا جائے گا ۔ برطانیہ کی ایک اپنی انرجی کمپنی گریٹ برٹش انرجی کے نام سے بنائی جائے گی اس سے انرجی پرائسز نیچے آئیں گی اور روزگار کے مواقع بھی ملیں گے

5۔ پچاس لاکھ گھروں کو اس طرح اپ گریڈ کیا جائے گا کہ انرجی کی کھپت کم سے کم ہو

نئے گھروں کی تعمیر

6۔پندرہ لاکھ نئے گھر تعمیر کئے جائیں گے جو ہر سال تین لاکھ گھر بنتے ہیں اس لحاظ سے یہ برطانیہ کی پہلی حکومت ہو گی جو اتنا بڑا پراجیکٹ لا رہی ہے

محکمہ صحت

7۔ محکمہ صحت یعنی این ایچ ایس لیبر حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ۔ ہر ہفتے 40ہزار نئی اپوائنٹمنٹس کا بندوبست کیا جائے گا

8۔ ایسے ڈاکٹر نرسز، اور اسٹاف کو بھاری تنخواہیں دی جائیں گی جو ویک اینڈ اور اوورٹائم کے لئے زیاہ شفٹیں لیں گے

9۔ محکمہ صحت میں 1.1 بلین پاؤنڈ کی رقم دی جائے گی تاکہ ویٹنگ لسٹ کا خاتمہ کیا جائے

10۔ مختلف ہسپتالوں کا لنک جوڑا جائے گا کہ اگر ایک ہسپتال میں اپوائنٹمنٹ نہیں ملتی تو مریض دوسرے ہسپتال میں جا سکیں

11۔ جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتالوں اور مطالبات کے حوالے سے ان سے معاملات طے کئے جائیں گے

امیگریشن

11۔ پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجے جانے والا قانون ختم کیا جائے گا

12۔ بارڈر سیکورٹی پر کام کیا جائے گا نیا عملہ بھرتی کیا جائے گا جو انسانی سمگلروں اور غیر قانونی امیگریشن کو روکا جائے گا

13- انسانی سمگلروں کو دہشتگردوں کی طرح نپٹا جائے گا

تعلیم

14۔ ساڑھے 6 ہزار نئے ٹیچر بھرتی کیے جائیں گے

15۔ نئے ٹیچرز کو تنخواہیں دینے کے لئے پرائیویٹ سکولوں پر ٹیکس لگایا جائے گا

لیبر حکومت نے بڑے بڑے دعوے تو کر دئیے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ ان کو وہ کیسے پورا کرتے ہیں ۔ البتہ حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کی گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے تا کہ وہ سب کام پر لگ سکیں

Facebook Comments

محمود چوہدری
فری لانس صحافی ، کالم نگار ، ایک کتاب فوارہ کےنام سے مارکیٹ میں آچکی ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply