شہری نے ساحل عدیم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

کراچی میں واقع سٹی کورٹ تھانے میں ساحل عدیم کے خلاف مقدمہ درج ، مقدمہ نمبر 148 وکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کےمتن میں کہا گیا موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم نے سندھی قوم کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کررہے تھے،ان بیان سے سندھی قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔

موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم کے خلاف کراچی کے وکیل فتاح چانڈیو کی درخواست پر تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق وکیل نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ساحل عدیم کو بولتے سنا کہ غزوہ ہند نہیں بلکہ غزوہ سندھی کرا لیں، سندھیوں کو شرم آنی چاہیے اور اسکے علاوہ بھی ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جو ناقابل استعمال ہیں۔

ساحل عدیم کی جانب سے سندھی قوم کی تذلیل کی ہے اور اس بیان کے خلاف کارروائی کی جائے وکیل کے مطابق انہیں ویڈیو ان کے وکیل دوست نے واٹس ایپ پر بھیجی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے گزشتہ دنوں ساحل عدیم سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں بھی رہے ہیں انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 95 فیصد پاکستانی خواتین کو جاہل قرار دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply