جب تک آصف علی زرداری زندہ ہے/گل بخشالوی

خیبر پختون خوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ پا کستان بھر میں اس وقت مثبت سیاست کا فقدان ہے، آ ج جتنے بحران ہیں، تاریخ میں پہل اس کی نظیر نہیں ملتی ، خیبر پختونخوا میں گالم گلوچ کی سیاست عروج پر ہے، شہباز شریف کی حکومت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔

بلاول زرداری صاحب دراصل آپ اپنے والد کے سیاسی کھیل کو فروغ دینے کے لئے لفاظی سے قو م کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں آپ جانے کیوں بھول گئے کہ وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ  اُڑایا کرتے تھے ، بلاول زرداری صاحب آپ کہتے ہیں کہ ملک میں مثبت سیاست کا فقدان ہے ۔ تو اس فقدان کے ذمہ دار تو آپ کے والد ایک زرداری جوسب پہ بھاری ہے ۔ کبھی پوچھا ہے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے کہ وہ منافقت کی سیاست کو فروغ کیوں دیتے ہیں؟ عام انتخابات کے بعد طاقت کے سر چشمہ عوام کے فیصلے کو قبول کیوں نہیں کرتے ، ضمیر فروشوں کے لئے بازار کیوں سجاتے ہیں ؟

بلاول زرداری صاحب آپ کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گالم گلوچ کی سیاست عروج پر ہے، تو کیا سندھ میں سیا ستدان اور آپ کے ترجمان ہاتھوں میں تسبیح اٹھائے پھرتے ہیں کیا ان کی زبان پر درود و سلام کا ورد جاری رہتاہے ، خیبر پختو ن خوا کی معاشرتی زندگی پر ماتم کرنے والے بلاول زرداری صاحب آپ سندھ کو کیوں بھول جاتے ہیں؟ جہاں ایک طرف کچے کے ڈا کو تو دوسری طرف پکے کے ڈاکو ہیں درمیان میں بھوکے ننگے سندھی دور ِ ابوجہل کی یاد بن کر رہ گئے ہیں ۔ غربت کی انتہا پربچوں کو زندہ دفن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بلاو ل زردار ی صاحب آپ بڑے فخر سے کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ کی حکومت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے ، اس لئے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت تخت ِ اسلام آباد کے شوق میں بھٹوخا ندان کی قومی غیرت اور خاندانی وقار کو بھول گئی ہے ۔ دنیا جانتی ہے کہ جو بلاول زرداری جنرل ضیاءکی باقیات کے ساتھ کھڑے ہو کر بھٹو خاندان کی قومی سیاست بھول گئے ہیں ۔ دنیا ئے اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ، اپنی ماں بے نظیر بھٹو کی شہادت بھول کر اقتدار کی لالچ میں ان کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں جنہوں نے ان کی ماں کو اپنے دیس میں زندہ درگور رکھا تھا ، پاکستان کی غیور عوام سوچ رہی ہے کہ جسے اپنی ماں کی عزت و وقار کا خیال نہیں رہا وہ قو م کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت وقار کی پاسداری کیسے کرے گا؟

Advertisements
julia rana solicitors

بلاول زرداری صاحب ! آ پ نے مریم نواز کے حضور جھک کر بھٹو خاندان ، جیالوں کی شان اور ارمانوں کا خون کیا ہے ۔ آپ بھٹو خاندان کی شہاد توں کو بھول گئے ہیں آپ ان کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے قومی غیرت کے علم بردار اور دنیائے اسلام کے قائدذوالفقار علی بھٹو کو شہید کروایا یہ الگ بات ہے کہ قومی سیاست کی پہچان قیادت کے وجود کو دفن کروانے والے بھٹو ازم کو دفن نہیں کر سکے ۔ وہ بھٹو خاندان کی قومی سوچ کو دفن نہیں کر سکے بھٹو آج بھی زندہ ہے ، جیالے آج بھی پیپلز پارٹی کے گیت گاتے ہیں لیکن وہ قومی سیاست میں آصف علی زرداری  کے ساتھ نہیں نکلیں گے اس لئے کہ وہ جانتے ہیں کہ جب تک آصف علی زرداری زندہ ہے مثبت سیاست کا فقدان ہی رہے گا !

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply