سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم

تنخواہوں میں اضافےکا   حکم  جاری ہو گیا،حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا آڈر جاری کر دیا۔
گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین میں کی تنخواہ میں 25فیصد اضافہ کیاجائے گا ،گریڈ 17سے گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تما م سیکرٹریوں کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مراسلہ بجھوادیا، ڈپٹی کمشنر ز سمیت دیگر افسران کو بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو ایڈہاک ریلیف کا نام دیاگیا ہے۔

پنجاب کے پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، یکم جولائی 2024 کو ریٹائر ہونے والے ملازمین کو 15 فیصد پنشن میں اضافہ نہیں ملے گا۔

julia rana solicitors london

پنجاب حکومت کے پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ارسال کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply