ٹرمپ پر فائرنگ:ایوانکا ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آگیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے بعد ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا بیان سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ایوانکا ٹرمپ نے اپنے بیان میں سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیز رفتار کارروائیوں کی تعریف کی۔

سابق صدر کی بیٹی نے کہا کہ آج کے پُرتشدد واقعے میں میرے والد اور دیگر متاثرین کے لیے آپ کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ، میں سیکرٹ سروس، قانون نافذ کرنے والے اور دیگر تمام افسران کا فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے پر ان کی مشکور ہوں۔

ایوانکا ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں اپنے ملک کے لیے دعائیں جاری رکھوں گی، انہوں نے والد سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے کہا ہے کہ میرے والد امریکا کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

julia rana solicitors london

واضح رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply