قصور:قصورکی ننھی زینب قتل کیس میں پولیس نے 3اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
امی اور ابو عمرے سے لوٹ آئے ہیں،شاید یہ خبر زینب کو ملزمان کے ڈیرے تک لے گئی۔
قصور میں قتل ننھی زینب کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی،یہ ہے وہ زندان نما گھر جہاں زینب کو 4روز تک درندگی کا نشانہ بنایا گیا،شاید اسے ماں باپ کے عمرے سے آنے کی اطلاع دی گئی تھی،جس پر بچی بازار سے ملزم آصف کے ساتھ چل پڑی۔
آصف نے زینب کو دوسرے ملزم عمر کے حوالے کیااور پھر ننھی زینب تیسرے ملزم بابا رانجھا کے ہاتھ چڑھ گئی،ننھے قدموں سے زندان نما گھر میں جانے والی زینب لاش کی صورت میں واپس لوٹی۔

پولیس نے بچی کو اغواء کرنے والے گروہ کے 3رکن آصف، عمر اور بابا رانجھا کو گرفتار کرلیا،جنہیں تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Facebook Comments
baatyeh hay police torture say loggon ko jbr ki bunyad par aataraf kara sakti haqy.Allah khair karay begunah logoon par zulm na ho.