• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے؛عالمی عدالت

اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے؛عالمی عدالت

عالمی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی آباد کاری کی پالیسی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی پالیسی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دنیا بھر کے 15 ججوں کے پینل نے کہا کہ ” اسرائیل کی طرف سے آباد کاروں کی مغربی کنارے اور یروشلم میں منتقلی اور ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے ان کی موجودگی کو برقرار رکھنا” “چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49 کے خلاف ہے”۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کا قدرتی وسائل کا استعمال ایک قابض طاقت کے طور پر بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے “متضاد” ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply