سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سے شادی کیلئے چترال پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری اوجن اور کیلاش کی شاہین آرا نے کورٹ میرج کیلئے عدالت سے رجوع کیا، چینی شہری تصدیق کنندہ نہ ہونے کے باعث شاہین آرا سے شادی نہ کر سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چینی نوجوان اوجن نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔
Advertisements

پولیس کے مطابق چین کا باشندہ 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں