• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • “دی سمپسنز”نے 20 سال قبل کملا ہیرس سے متعلق بھی پیشگوئی کردی تھی

“دی سمپسنز”نے 20 سال قبل کملا ہیرس سے متعلق بھی پیشگوئی کردی تھی

امریکی صدر جوبائیڈن نے اتوار کی شب صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا جس کے بعد انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارت سے متعلق اینیمیٹڈ سیریز ’ دی سمپسنز‘ جو دنیا کے اہم واقعات کے لیے کی جانے والی پیشگوئیوں کے لیے مشہور ہے، اس کی 20 برس قبل کی جانے والی پیشگوئی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے میمز کی بھرمار ہوگئی۔

کارٹون دی سمپسنز کی ایک اور پیشگوئی جلد سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہے جس میں 20 برس قبل پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون کو بطور امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

مارچ 2000 میں دی سمپسنز کی 11ویں سیریز کی 17ویں قسط میں ‘لیزا سمپسن’ نامی کارٹون کردار کو امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ کارٹون کے کردار نے کملا ہیرس کی طرح پینٹ سوٹ اور موتیوں کی مالا بھی زیب تن کی ہوئی تھی۔

julia rana solicitors

جوں ہی گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اور کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا گیا تو سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ دی سمپسنز کی ایک اور پیشگوئی جلد سچ ثابت ہوگی اور کملا ہیرس اس بار الیکشن جیت کر پہلی ایشیائی سیاہ فام خاتون بن جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply